Aaj News

ہفتہ, ستمبر 28, 2024  
23 Rabi ul Awal 1446  

پریکٹس سیشن کریں یا نہیں: پاکستان ٹیم مینجمنٹ بوکھلاہٹ کی شکار

آسٹریلیا کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے 2 کھلاڑی مکمل فٹ قرار
شائع 17 اکتوبر 2023 08:01pm

آئی سی سی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کی تیاری کے حوالے سے پاکستان ٹیم مینجمنٹ بوکھلاہٹ کی شکار ہے، آج کا پریکٹس سیشن منسوخ کرنے کے بعد اب پریکٹس کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ قومی ٹیم آج شام 6 بجے سے رات 8 بجے تک چناسوامی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 ایونٹ کے بڑے مقابلے جاری ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم جمعے کو آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگی، اس سے قبل کرکٹ ٹیم کی آج ہونے والی پریکٹس منسوخ کردی گٸی تھی۔

قومی ٹیم اس وقت بنگلور میں موجود ہے، جہاں گزشتہ شب پاکستانی کرکٹرز اور آفیشلز کے لیے بنگلور کے مقامی ریسٹورنٹ میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا جہاں قومی کھلاڑیوں نے باربی کیو اور مقامی کھانے کھائےجبکہ مسالہ چائے سے لطف اندوز بھی ہوئے۔

اس موقع پر ریسٹورنٹ اسٹاف نے قومی کرکٹرز کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں۔

آسٹریلیا کے خلاف میچ کی تیاری کے حوالے سے پاکستان ٹیم مینجمنٹ بوکھلاہٹ کی شکار ہے، آج کا پریکٹس سیشن منسوخ کرنے کے بعد اب پریکٹس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پریکٹس سیشن آج شام 6 سے رات 8 بجے تک ہوگا۔

پاکستان ٹیم چنا سوامی اسٹیڈیم کی مصنوعی روشنیوں میں ٹریننگ کرے گی، قومی اسکواڈ فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ ڈرلز کرے گا، کھلاڑی نیٹس میں جم کر بیٹنگ اور باؤلنگ کی مشقیں کریں گے

آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل 2 پاکستانی کھلاڑی فٹ قرار

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی شہر بنگلورو میں آسٹریلیا کے خلاف گرین شرٹس کے اہم مقابلے سے قبل اوپنر فخر زمان اور لیگ اسپنر اسامہ میر مکمل فٹ ہوگئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فخر زمان گھٹنے کے درد اور اسامہ میر بخار میں مبتلا تھے جو اب صحتیاب ہوچکے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ دونوں کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں پاکستان اب تک 3 میچز کھیل چکا ہے جس میں نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف کامیابی جب کہ بھارت کے خلاف 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں

ورلڈکپ: پاکستان کی مایوس کن کارکردگی، بھارت نے 7 وکٹوں سے دھول چٹادی

شعیب ملک نے کھیل میں بہتری لانے کیلئے بابر اعظم کو کیا مشورہ دیا؟

بھارتی صحافی نے ورلڈ کپ میچز کے دوران چوریوں کا انکشاف کردیا

india

cricket

Pakistan Cricket Team

PAK VS AUS

Bengaluru

practice session

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023