Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شکارپور میں 2 گروپوں میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا
شائع 17 اکتوبر 2023 06:29pm

شکارپور میں مدیجی کے علاقے میں 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

شکارپور میں مدیجی کے کچے میں کلہوڑا جونیجا برداری کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جان سے گئے جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق افراد کی شناخت نادر کلہوڑو، نظر جونیجو، نیاز جونیجو، سبحان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں گروپوں میں چوری کے معاملے پر درینہ دوشمنی چلی آرہی تھی تا فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں

شکارپور میں دو گروپوں میں مسلح تصادم، 7 افراد جاں بحق

شکارپور: دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق

شکارپور میں لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو ٹرک ڈرائیور جاں بحق

firing

sindh

Shikarpur

groups clashes