Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

28 روز مسلسل کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر مہنگا

امریکی کرنسی نے بالآخر ایک بار پھر اڑان بھرلی
شائع 17 اکتوبر 2023 05:55pm

پاکستانی روپے کی اونچی اڑان کو بریک لگ گئی، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کی لہر 29 ویں روز ٹوٹ گئی اور آج ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوگیا۔

مسلسل 28 روز بعد ڈالر کی گرتی قدر کو بریک لگ گئی امریکی کرنسی نے بالآخر ایک بار پھر اڑان بھرلی، یکدم قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ `

جس کے بعد ڈالر 276 روپے 83 پیسے سے بڑھ کر 277 روپے 03 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 23 پیسے سستا ہونے کے بعد 275 روپے 60 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کررہا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ پہلے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید 79 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد ڈالر 276 روپے 83 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر 5 ہفتے میں 30 روپے تک سستا ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں

کاروباری ہفتے کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، 6 سال بعد 50 ہزار کی حد بحال

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 277 روپے پر برقرار ہے۔

karachi

dollars

interbank

dollar vs rupee

dollar rates

Open Market

dollar prices

US Dollars