Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہولی فیملی اسپتال کی بندش، مریضوں کو وفاق کے اسپتالوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ

کمشنر راولپنڈی کا اسلام آباد کے پمز اور پولی کلینک اسپتال انتظامیہ کو خط
اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2023 08:08pm

پنجاب حکومت کی ہدایت پر ہولی فیملی اسپتال کو تزین و آرائش کے باعث بند کرنے کے معاملے پر راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے مریضوں کو وفاق کے اسپتالوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے کمشنر راولپنڈی نے اسلام آباد کے پمز اور پولی کلینک اسپتال انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ زچگی اور گائنی کے مریضوں کو پمز اور پولی کلینک اسپتال میں داخل کیا جائے، ہولی فیملی اسپتال میں اپ گریڈیشن کے باعث سروسسز بند کردی گئیں ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا کہ راولپنڈی سے منتقل ہونے والے مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کیا جائے۔

pims

Polyclinic Hospital

holy family hospital rawalpindi

commisioner rawalpindi

polyclinic