Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیرہ اسماعیل خان میں بجلی کے عملے سے مسجد میں حلف

سپرنٹنڈنٹ انجینئر واپڈا پیسکو ڈیرہ سرکل سردار اسلم خان نے اسٹاف سے حلف لیا
شائع 17 اکتوبر 2023 05:24pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

ڈیرہ اسماعیل خان میں سپرنٹنڈنٹ انجینئر واپڈا پیسکو ڈیرہ سرکل سردار اسلم خان گنڈہ پور نے پیسکو اسٹاف سے مسجد میں حلف لیا۔

اسٹاف سے حلف لیا گیا کہ وہ آئندہ کے لئے کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث واپڈا صارفین کی معاونت نہیں کریں گے۔

حلف میں مزید کہا گیا کہ ملازمین اپنے کام کو ایمانداری سے سرانجام دیں گے۔

ایس ای کی جانب سے لیے گئے حلف میں اہلکاروں سے یہ اقرار بھی کروایا گیا کہ وہ کنڈا مافیا کی کسی بھی صورت مدد نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :

ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف بھرپور ایکشن، بڑے نام بھی نشانے پر

بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن، 80 لاکھ یونٹ سے زائد بجلی چوری پکڑی گئی

مسلم لیگ ن کی خاتون رہنما پر بجلی چوری کا مقدمہ درج، ٹاپ 100 بجلی چوروں کی فہرست جاری

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف بجلی کمپنیوں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

electricity

electricity price

WAPDA

K-Electric

PESCO

electricity bill

Electricity theft