Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لٹکی ہوئی بےجان جلد اور جھریوں سے چھٹکارا پائیں، چہرے کا یوگا آزمائیں

چہرے کا یوگا فلرز اور انجکشن کے استعمال کے بغیر چہرے کی تبدیلی میں کارآمد ثابت ہوتا ہے۔
شائع 17 اکتوبر 2023 05:29pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

ہم میں سے اکثر افراد اپنی صحت کے حوالے سے ورزش کو بہت اہمیت دیتے ہیں، لیکن اگر آپ جسمانی ورزشوں کے ساتھ ساتھ چہرے کے یوگا کی کچھ آسان ترکیبوں کو اپنا لیں تو ایک ٹون والی رنگت اور تازگی بخش چہرہ حاصل کر سکتے ہیں۔

یوگا ایک صدیوں پرانا عمل ہے جو دماغ، جسم اور روح کو مجموعی فوائد بخشتا ہے۔ چہرے کے یوگا کو ”فیس یوگا“ یا ”فیس ایکسرسائز“ بھی کہا جاتا ہے۔

اس میں چہرے کی حرکات و سکنات اور تاثرات کا ایک سلسلہ شامل ہوتا ہے جو چہرے اور گردن میں پٹھوں کو نشانہ بنا کر انہیں مضبوط بنانے کے لئے بنایا گیا ہے۔

چہرے کے یوگا کے ماہرین اور طالب علم باقاعدگی سے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ’انہوں نے چہروں کو ترو تازہ اور ورزشوں کی مدد سے لٹکی ہوئی جلد سے چھٹکارا حاصل کرلیا ہے‘۔

چہرے کا یوگا کیسے ہوتا ہے؟

چہرے کا یوگا ایک قدیم تکنیک ہے جس کا مقصد چہرے اور گردن پر عمر کے بڑھنے کی علامات کو آرام دینا اور ٹوننگ کم کرنا ہے۔ یہ مشقیں ان پٹھوں کو متحرک کرتی ہیں اور ممکنہ طور پر فلرز اور انجکشن کے استعمال کے بغیر چہرے کی تبدیلی میں کارآمد ثابت ہوتی ہیں۔

یہ خیال کیا جاتا ہے کہ چہرے کے عضلات کی باقاعدگی سے ورزش انہیں مضبوط بناتی ہے اورتھکاوٹ کو روکتی ہے، یہ خون کی گردش کو بڑھاتی ہے اور اس سے چہرے کی چمک میں اضافہ ہوتا ہے۔

چہرے کا یوگا جلد کے مسائل جیسے جھریوں، باریک لکیروں، سوزش وغیرہ کو دور رکھنے کا ایک سستا اور عملی طریقہ ہے۔ یہ مسائل عمر کے ساتھ ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

یہاں چہرے کی کچھ یوگا مشقیں ہیں جن میں روزانہ صرف چند منٹ درکار ہوتے ہیں اور یہ آسانی سے گھر پر انجام دی جاسکتی ہیں۔

گالوں کو لفٹ کرنا

یہ چہرے کی آسان ورزش ہے جس کے ذریعے آپ اپنے لٹکے ہوئے گالوں کو اوپر کی جانب اٹھا سکتے ہیں۔

اپنے ہونٹوں کو بند رکھتے ہوئے بڑا سا مسکرائیں، اپنے گالوں کو اپنی آنکھوں کی طرف اٹھائیں کچھ سیکنڈ کے لئے ایسے ہی چھوڑ دیں۔ اس ورزش کو 4 سے 5 بار دہرائیں۔

ہموار پیشانی

چہرے کی ایک ورزش جس کا مقصد پیشانی کی لکیروں اور جھریوں کو کم کرنا ہے۔ اسے آپ دی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے روزانہ انجام دے سکتے ہیں۔

اپنی انگلیوں کو اپنی آنکھوں کے اوپر رکھیں ہلکا سا دباؤ دیں اور اپنی انگلیوں کو باہر کی طرف لے جائیں اور پیشانی کو ہموار کریں۔ یہ عمل بھی 3 سے 4 بار دہرائیں۔

مچھلی کا چہرہ

مچھلی کے چہرے کی یہ ورزش گالوں اور جبڑے کو ٹون دیتی ہے اور انھیں مضبوط بنانے میں مدد کرتی ہے۔

اپنے گالوں کو مچھلی کی چہرہ کی طرح بنائیں اپنے گالوں میں سکڑاؤ محسوس کرتے ہوئے کچھ سیکنڈ کے لئے ایسا ہی رہنے دیں۔ ایسا 3 سے 4 بار کریں۔

مزید پڑھیں

خواتین کو ورزش سے پہلے کن باتوں کا لازمی خیال رکھنا چاہئیے

روزانہ ورزش کرنے کا وقت نہیں؟ تحقیق نے نیا طریقہ بتا دیا

!ورزش سے قبل ان ڈرنکس کو کبھی نہ پئیں، ورنہ آپ کی محنت ضائع

آئی فرمر

چونکہ آپ کی آنکھوں کے ارد گرد کی جلد انتہائی پتلی ہوتی ہے ، لہذا آنکھوں کو مضبوط کرنے والی ورزشیں بلیک سرکلز اورآنکھوں کی جھریوں کی ظاہری شکل کو ختم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

اپنی انگلیوں کو اپنی آنکھوں کے بیرونی کونوں پر رکھیں اور ایک سرکل بناتے ہوئے دوبارہ کونوں تک لے جائیں، 3 سے 4 مرتبہ اس عمل کو دہرائیں۔

جبڑے کی ورزش

اس مشق کا مقصد جبڑے میں تناؤ کو کم کرنا اور اس کے ارد گرد لیمفیٹک سیال کو باہر نکالنا ہے تاکہ زیادہ واضح ”جا لائن“ پیش کی جاسکے۔

اپنے جبڑے کو پرسکون کریں اور اپنا منہ کھولیں۔ اپنی زبان کو فرش کی طرف کھینچیں۔ کچھ سیکنڈ کے لئے ایسے ہی رہنے دیں پھر اپنا منہ بند کرلیں۔ اس عمل کو بھی 3 سے 4 بار دہرائیں۔

باقاعدگی سے چہرے کا یوگا کولیجن کی پیداوار کو فروغ دے کر اور جلد کی لچک کو بہتر بنا کر جھریوں اور باریک لکیروں کی ظاہری شکل کو کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔

وہ لوگ جن کی جلد کے مخصوص خدشات ہیں، انہیں جلد کی دیکھ بھال کے حوالے سے پیشہ ور یوگا انسٹرکٹر سے مشورہ کرنے کے بعد ان ورزشوں کو کرنا چاہیے۔

Women

lifestyle

skincare

lifehacks

Face Yoga