Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیلی فوج نے فلسطینی گلوکارہ اور نیوروسائنٹسٹ دلال ابو امنہ کو گرفتار کرلیا

ابو آمنہ نے سوشل میڈیا پر فلسطین کے حق میں پوسٹس کی تھیں
شائع 17 اکتوبر 2023 04:52pm

اسرائیلی فورسز نے فلسطینی گلوکارہ دلال ابو امنہ کو غزہ کی حمایت میں پوسٹ کرنے پر ”اشتعال انگیزی“ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

انسٹاگرام پر تین لاکھ سے زیادہ فالوورز رکھنے والی گلوکارہ کو پیر کی رات ناصرت میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ابو آمنہ کے وکلاء نے عرب 48 ویب سائٹ کو بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے ان سے پوچھ گچھ کی ہے، لیکن ’ان کی حراست میں توسیع کا کوئی سرکاری فیصلہ نہیں کیا گیا ہے‘۔

آمنہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آخری دو سوشل میڈیا پوسٹس جو انہوں نے اکاؤنٹ پرائیویٹ کرنے سے پہلے کی تھیں، ان میں غزہ میں کام کرنے والے خیراتی اداروں کے لنکس اور پوسٹس شامل تھیں جن میں لکھا گیا تھا کہ ’رب مجھے راحت اور رحم عطا فرما‘ اور ’خدا کے سوا کوئی فاتح نہیں‘، جو کہ قرآن پاک کی آیات کا حوالہ ہے۔

مزید پڑھیں

اسرائیلی حملوں میں اب تک 2800 سے زائد فلسطینی شہید، لاکھوں افراد بے گھر

امریکا میں فلسطینی نژاد 6 سالہ بچہ صہیونی دہشت گرد نے قتل کردیا، ماں زخمی

مصر اور غزہ کی بارڈر کراسنگ کھل گئی، جنگ بندی سے نیتن یاہو کا انکار، امریکی صدر کی وارننگ

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ابو آمنہ دو بچوں کی ماں ہیں، انہوں نے اس سے قبل اسرائیلی آباد کار گروپوں کی طرف سے ہراساں کیے جانے کی شکایت درج کرائی تھی۔

ناصرت میں پیدا ہونے والی گلوکارہ ایک تربیت یافتہ نیورو سائنٹسٹ بھی ہیں اور فلسطین کے بارے میں اپنے حب الوطنی پر مبنی گانوں کے لیے جانی جاتی ہیں۔

Israeli army

Hamas Israel attack 2023

Dalal Abu Amneh

Palestinian Singer