Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان تاریخ میں پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گیا

پاکستان نے کمبوڈیا کوایک صفر گول سے شکست دے دی
اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2023 05:22pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔سوشل میڈیا

پاکستان نے فیفا ورلڈ کپ کوالیفاٸرز میں کمبوڈیا کو ایک صفر سے شکست دے کر فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار دوسرے راونڈ کے لیے کوالیفاٸی کرلیا۔

کھیلوں کے میدان سے پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ تاریخ میں پہلی بار پاکستانی فٹبال ٹیم فیفا ورلڈ کپ کوالیفاٸرز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہے۔

پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں کھیلے گٸے اہم میچ میں قومی ٹیم نے کمبوڈیا کو ایک صفر گول سے شکست دی اور میچ کا واحد گول 69 ویں منٹ میں پاکستان کے ہارون حامد نے کیا۔

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی، وفاقی سیکرٹری بین الصوباٸی رابطہ احمد حنیف اورکزٸی، صوباٸی وزیر کھیل بلوچستان جمال رٸیسانی، ڈاٸریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو سمیت ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجود تھی۔

پاکستان کی شاندار کامیابی پر جناح اسٹیڈیم میں ہزاروں شاٸقین نے جیت کا جشن بھی منایا۔

فٹبال اشرافیہ کا نہیں، محنت کشوں کا کھیل ہے، مرتضیٰ سولنگی

دوسری جانب میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراطلاعات مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ عمدہ کھیل پر کمبوڈیا کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، آج کھیل اور فٹبال کی فتح ہوئی، امید ہے وفاقی اورصوبائی حکومتیں کھیل میں کردارادا کریں گی، بدقسمتی سے ہمارا سیاسی کلچر خراب ہوا ہے، بدقسمتی سے سیاست کھیل میں بھی آگئی۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ امید ہے فٹبال کے مسائل ختم ہوں گے، پاکستان میں فٹبال کو اہمیت حاصل ہے، فٹبال اشرافیہ کا نہیں، محنت کشوں کا کھیل ہے۔

نگراں وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ ہم الیکشن کے بہت قریب ہیں، ضروری ہے کہ سیاسی درجہ حرارت کو نیچے لایا جائے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کو ہرممکن تعاون فراہم کریں گے، جمال رئیسانی

ادھر نگراں وزیر کھیل بلوچستان جمال رئیسانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل فٹبال کی واپسی ہوئی، فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں یہ پاکستان کی پہلی فتح ہے، جیت پر پاکستانی ٹیم اور قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان فٹبال فیڈریشن کو ہرممکن تعاون فراہم کریں گے۔

FootBall

FIFA

football world cup

Cambodian football team

FIFA World Cup Qualifier

pakistan vs combodia