Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حساس ادارے کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، کوچ اور ٹرک سے ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد

ایرانی ڈیزل سے بھری کوچ اور ٹرک شکارپور جارہے تھے
شائع 17 اکتوبر 2023 04:11pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

انٹیلیجنس اداروں کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شکارپور جانے والے ٹرک اور مسافر کوچ سے ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا۔

حساس ادارے کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر جیکب آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایرانی تیل کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایرانی ڈیزل سے بھری کوچ اور ٹرک شکارپور جارہے تھے، اور صدرپولیس نے ملی بھگت سے گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ انٹیلیجنس اداروں کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، اور دونوں گاڑیوں سے ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا گیا۔

diesel smuggling

Irani Petrol