Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اِن سمارٹ فونز میں واٹس ایپ اب نہیں چلے گا

کمپنی نئی خصوصیات متعارف کروانے پر توجہ مرکوز کرنے کی خواہشمند ہے
شائع 17 اکتوبر 2023 03:59pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

کیلیفورنیا میں 24 اکتوبر کے بعد سے انسٹنٹ میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ اینڈرائیڈ اور آئی فون کے کچھ مخصوص ماڈلز پر چلنا بند ہوجائے گی۔

میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم نے ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ تازہ ترین سیکیورٹی فیچر اور ٹیکنالوجیکل جدت کا استعمال کرتے ہوئے کمپنی جدید ترین آپریٹنگ سسٹم چلانے والے صارفین کے لیے نئی خصوصیات متعارف کروانے پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔

لہذا نئے آپریٹنگ سسٹمز پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے پلیٹ فارم 4.1 Android اور پرانے OS پر چلنے والے اسمارٹ فونز میں واٹس ایپ بند کیا جارہا ہے۔

واٹس ایپ کمپنی کے مطابق مخصوص موبائل فونزپر واٹس ایپ بند کرنے کا فیصلہ مخصوص ڈیوائس، پرانے سافٹ ویئر اور کتنے کم لوگ ان کو استعمال کر رہے ہیں پر منحصر ہوگا۔

مزید پڑھیں:

صارفین کیلئے ایک اور خوشخبری، واٹس ایپ نے منفرد فیچر متعارف کروا دیا

اِن فونز پر واٹس ایپ بند ہونے والا ہے

واٹس ایپ نے انٹرنیٹ سنسر شپ سے نمٹنے کیلئے اہم فیچر متعارف کرا دیا

پرانی ڈیوائسزمیں واٹس ایپ چلانے کیلئے تازہ ترین سیکیورٹی اپ ڈیٹس یا فنکشنیلٹی موجود نہیں ہوتی ہیں۔

واٹس ایپ ان ماڈلز سمیت دیگر کئی پر کام نہیں کرے گا۔

A5003،Samsung Galaxy S،HTC Desire HD،LG Optimus 2X،Sony Ericsson Xperia Arc3

TECHNOLOGY

WhatsApp

Samsung

iPhones

Old Android Version