Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی صحافی نے ورلڈ کپ میچز کے دوران چوریوں کا انکشاف کردیا

اداکارہ اروشی روٹیلا بھی پاک بھارت میچ میں 'سونے کا آئی فون' گنوا چکی ہیں
اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2023 04:03pm

بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ میں 14 اکتوبر کو پاک بھارت ٹاکرے کے دوران احمدآباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں چوری کے واقعات کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ دیکھنے والے کرکٹ شائقین اپنے موبائل فونز، پرس سمیت کئی قیمتی اشیاء سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پربھارتی صحافی وکرانت گپتا کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں انہیں خاصا ناراض دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ ’چند سیکنڈ کے اندر اندر چیزوں کا غائب ہونا حیران کن ہے۔ اسٹیڈیم میں 1 لاکھ 25 سے زائد تماشائی آتے ہیں تو سیکیورٹی کے مسائل ضرور ہوتے ہیں لیکن چوریاں ہماری ساکھ خراب کررہی ہیں‘۔

مزید پڑھیں:

انوشکا شرما پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے احمد آباد پہنچ گئیں

ورلڈکپ: پاکستان کی مایوس کن کارکردگی، بھارت نے 7 وکٹوں سے دھول چٹادی

ورلڈکپ کے ابتدائی 10 میچز میں کتنے ورلڈ ریکارڈ بنے؟

صحافی نے دعویٰ کیا کہ پاک بھارت میچ کے دوران کئی سو لوگوں نے اپنے فون، بٹوے اور دیگر قیمتی سامان چوری ہونے کی اطلاعات دی ہیں۔

اس سے قبل بھارتی اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا نے بھی اپنے مہنگے ترین آئی فون کی گمشدگی کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔

خیال رہے کہ بھارتی ٹیم نے گرین شرٹس کے خلاف یکطرفہ میچ میں شاندار اننگز کھیل کر جیت اپنے نام کی تھی۔

موبائل فونز

Indian Journalist

world cup 2023

Narendra Modi Stadium

Missing items