Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کیک بنانے کے لیے ٹولز میں ہیئر ڈرائیرکا اضافہ کرلیں

اس کا انوکھا استعمال کیک بناتے ہوئے کئی طرح سے آپ کی مدد کرتا ہے
شائع 17 اکتوبر 2023 04:09pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

کوئی نئی ڈش یا ترکیب ٹرائی کرتے ہوئے خواتین سب سے پہلے اپنے پاس تمام ضروری اشیاء کی موجودگی یقینی بناتی ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کیک بناتے ہوئے آپ کو ہیئر ڈرائیر بھی پاس رکھنا پڑ سکتا ہے۔

ہیئرڈرائیر کا نام سُن کر آپ کا چونکنا سمجھ میں آتا ہے، لیکن اس کا انوکھا استعمال بھی جان لیجئے۔

کیک کوبنانے میں استعمال ہونے والے اجزاء ہوں یامصنوعات ان سب کے ساتھ ساتھ ہیئر ڈرائیر بھی آپ کی اتنی ہی مدد کر سکتا ہے جتنا کہ دیگر آلات۔

جب آپ ایک لذیذ پائی یا کیک بنانے کا پلان بنا رہے ہوں توآپ کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ وہ ہر طرح سے بہتراورخوبصورت بنے ۔

مثال کے طور پراگر آپ اپنے بیٹر کو اچھی طرح مکس نہیں کرپائے ہیں تواس صورت میں ہیئر ڈرائیر کے ساتھ آپ بیٹر کو بہتر شکل میں لا سکتے ہیں کیونکہ اس طرح تمام اجزاء ایک ہی درجہ حرارت پر پہنچ کربہتر طریقے سے مکس ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈایانا کی شادی کا کیک نیلامی میں فروخت

ملکہ برطانیہ نے جی سیون کا آغاز تلوار سے کیک کاٹ کر کیا

آرٹ میں تبدیل کیے گئے 20 دلچسپ کیک کی تصاویر

آپ اپنے بیک کئے ہوئے کیک کو پیشہ ورانہ چمک دینے کے لیے بھی ڈرائیر کا استعمال کرسکتے ہیں ۔

اس کے علاوہ اگر آپ کو کیک پرجیلی کو سیٹ کرنا ہے تو اس کے لیے بھی ہیئر ڈرائیر بہترین ثابت ہو سکتا ہے۔

یہی وجوہات ہیں کہ اب زیادہ تر لوگ کیک بنانے میں ہیئر ڈرائیر کا استعمال کر رہے ہیں۔

youtube

Women

lifestyle

lifehacks

baking

hairdryer