Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق کی تعیناتی متنازع ہوگئی

نگران پنجاب حکومت نے چیئرمین این ٹی ڈی سی کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کیا ہے جو غیر قانونی ہے
اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2023 03:04pm
فوٹو:آج نیوز
فوٹو:آج نیوز

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تعیناتی متنازع ہوگئی ہے، کیوں کہ نگران پنجاب حکومت نے چیئرمین این ٹی ڈی سی کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کیا ہے اور قانون کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب دو سرکاری عہدوں پر فائز نہیں ہوسکتے۔

نگران پنجاب حکومت نے خالد اسحاق کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کردیا ہے، تاہم ان کی یہ تعیناتی متنازع ہوگئی ہے۔

شہبازشریف کی حکومت نے خالد اسحاق کو چیئرمین این ٹی ڈی سی تعینات کیا تھا، جب کہ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے خالد اسحاق کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کردیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا۔

دوسری جانب قانونی ماہرین نے خالد اسحاق کی بطور ایڈووکیٹ جنرل تقرری غیر قانونی قرار دے دی ہے۔

قانونی ماہر آفتاب باجوہ کا کہنا ہے خالد اسحاق کی تقرری غیر آئینی ہوچکی ہے، خالد اسحاق کو فوری عہدہ سے ہٹایا جائے۔

چوہدری شعیب سلیم نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب دو سرکاری عہدوں پر فائز نہیں ہوسکتے، خالد اسحاق سے فوری طور پر یہ عہدہ واپس لیا جائے۔

Advocate General Punjab