Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یکم نومبر سے پنجاب کی عدالتوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے

تبدیل شدہ اوقات کار31 مارچ 2024 تک نافذالعمل رہے گا، نوٹیفکیشن
شائع 17 اکتوبر 2023 02:08pm

موسم سرما میں ضلعی عدالت کے نئے اوقات کار کے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کا اطلاق 31 مارچ 2024 تک رہے گا۔

پنجاب میں موسم سرما کے دوران ضلعی عدالتوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے ہیں، اور منظوری کے بعد رجسٹرارآفس نے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی عدالتوں میں اوقات کار کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا، اور تبدیل شدہ اوقات کار31 مارچ 2024 تک نافذ العمل رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوموار سے جمعرات اور ہفتہ ضلعی عدالتوں کے اوقات صبح 9 بجے سے 4 بجے تک ہوں گے، نماز اور کھانے کا وقفہ ایک بجے سے 1:30 بجے تک ہوگا، جب کہ جمعہ کے روز عدالتوں میں صبح 9 بجے سے ایک بجے تک کام ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کے سیشن ججز اور متعلقہ حکام کو نوٹیفکیشن کے ذریعے تبدیل کئے گئے اوقات سے مطلع کر دیا گیا ہے۔

Lahore High Court