Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خضدار میں کھلونا نما بم پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق

بچے دستی بم کو کھلونا سمجھ کر کھیل رہے تھے
شائع 17 اکتوبر 2023 01:48pm

وڈھ میں بچے دستی بم کو کھلونا سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع خضدار میں کھلونا نما بم پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خضدار کی تحصیل وڈھ میں چند بچے دستی بم کو کھلونا سمجھ کر بچے کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا، اور دھماکے کی زد میں آکر ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاش اور زخمی بچوں کو ٹیچنگ اسپتال خضدار اورٹراما سینٹر میں منتقل کردیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور لیویز فورس بھی موقع پر پہنچ گئی، اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچنگ شروع کردی۔

Blast

Balochistan Blast