Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب نے دنیا کا سب سے بڑا فارم بنا کر عالمی ریکارڈ توڑ دیا

خودکارآبپاشی نیٹ ورک کے علاوہ اس میں پانچ ائرکنڈیشنڈ گرین ہاؤسز بھی شامل ہیں۔
شائع 17 اکتوبر 2023 01:28pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

سعودی عرب کا ایک محیط رقبہ ریگستان پر مشتمل ہے لیکن اسکے باوجود مملکت زراعت کے حوالے سے کافی عرصے سے بہت زیادہ کام کیا جارہا ہے۔

سعودی عرب نے زراعت میں ایک یادگار کامیابی کے ساتھ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا ہے جہاں 3.2 ملین مربع میٹر کا میگا فارم زراعت قائم کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کےعاسیر کے علاقے وادی بن ہشبل میں واقع زراعت کے ریسرچ یونٹ کا ایک توسیعی فارم رقبے کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا فارم تسلیم کیا گیا ہے۔

3.2 ملین مربع میٹر کے وسیع رقبے پر فارم کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور اس کے ہرحصہ میں ایک کنکریٹ ٹینک موجود ہے جس کی گنجائش 500 مکعب میٹر ہے۔

##مزید پڑھیں:

سعودی عرب ہرے رنگ میں رنگ گیا

پاکستان کے کم عمر مارشل آرٹسٹ نعمان محسود نے بھارت کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

گنیز بُک میں نام آنے سے قبل ہی 104 سالہ ڈورتھی چل بسیں

وسیع رقبے میں پھیلے ان کھیتوں میں تمام فصلوں کی پرورش کے لئے خودکارآبپاشی نیٹ ورک کام کرتا ہےاسکے علاوہ اس میں پانچ ائرکنڈیشنڈ گرین ہاؤس بھی شامل ہیں۔

فارم کی قابل ذکر پیداوار میں انجیر، بادام، زیتون، لیموں، سنگترے، ٹینجرین، انار،اور انگورشامل ہیں یہ فارم تجرباتی کھیتوں کی میزبانی بھی کرتا ہے۔

Saudi Arabia

lifestyle

Agriculture Farm

gunnies book of the Record

plantation