Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور سے اغوا ہونے والے بچے کی لاش گندے نالے سے برآمد

7 سالہ احمد گزشتہ روز گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا
شائع 17 اکتوبر 2023 12:57pm

فیکٹری ایریا کا رہائشی 7 سالہ احمد گزشتہ روز گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا، جس کی لاش گندے نالے سے برآمد ہوگئی ہے۔

لاہور سے اغوا ہونے والے 7 سالہ بچے احمد کی لاش گندے نالے سے برآمد ہو گئی ہے، اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فیکٹری ایریا کا رہائشی 7 سالہ احمد گزشتہ روز گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا، جس پر گھر والوں نے اس کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا گیا۔

حکام نے بتایا کہ احمد کی لاش والٹن روڑ نالے سے مل گئی ہے، اور پولیس نے بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کرکے کرایہ دار کو حراست میں لے رکھا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کر کے بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے، پوسٹمارٹم اور تفتیش کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے

lahore police