Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

میئر کراچی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

الیکشن ٹریبونل 18 اکتوبر کو فیصلہ سنائے گا
شائع 17 اکتوبر 2023 12:53pm
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب صدیقی۔ فوٹو —فائل
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب صدیقی۔ فوٹو —فائل

عدالت نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے کیماڑی سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ الیکشن ٹریبونل 18 اکتوبر کو فیصلہ سنائے گا۔

کراچی سٹی کورٹ میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے کیماڑی سے کاغذات منظوری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

ریٹرننگ افسر، میئر کراچی مرتضی وہاب کے وکیل و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ جب کہ ریٹرننگ افسر نےعدالت میں تحریری بیان جمع کروا دیا۔

وکیل درخواست گزار عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت نے سامنے مؤقف پیش کیا کہ کسی بھی معاملےپرقانون سے ہٹ کر کچھ نہیں ہوسکتا، مرتضی وہاب ضلع کیماڑی سے تعلق نہیں رکھتے، اور ان کے کاغذات نامزدگی یہاں سے ہی منظور ہوئے۔

وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے استدعا کیا کہ مئیر کراچی کے کیماڑی سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ الیکشن ٹریبونل 18 اکتوبر کو فیصلہ سنائے گا۔

Murtaza Wahab

mayor karachi

jamat e islami karachi