Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے اچھی خبرآگئی

محکمہ موسمیات نے بونداباندی اور ہلکی بارش کی پیشگوئی کردی
شائع 17 اکتوبر 2023 12:08pm
تصویر: رؤٹرز/ویب سائٹ
تصویر: رؤٹرز/ویب سائٹ

کراچی میں شدید گرمی کے بعد آج شہر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں جنوب مغربی سمت سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس میں موجودہ نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:

کراچی کا بدلتا موسم کیا رنگ دکھائے گا، محکمہ موسیمات کی پیش گوئی

karachi

karachi weather

Rain

rainy weather

Prediction

Met Department