Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بیرونی فنڈنگ میں 58 فی صد اضافہ

اقتصادی امورڈویژن نے پہلی سہ ماہی کی رپورٹ جاری کردی
شائع 17 اکتوبر 2023 11:53am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بیرونی فنڈنگ میں 58 فی صد اضافہ ہوا ہے، اقتصادی امورڈویژن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو3.52 ارب ڈالرکے بیرونی فنڈز ملے۔

اقتصادی امورڈویژن نے پہلی سہ ماہی کی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بیرونی فنڈنگ میں 58 فی صد اضافہ ہوا۔

اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو3.52ارب ڈالرکے بیرونی فنڈز ملے، جن میں سے 3.49 ارب ڈالرقرض اور 34 ملین ڈالر گرانٹ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فنڈنگ میں 2.65 ارب ڈالر بجٹ سپورٹ اور 874 ملین پراجیکٹ امداد ہے، جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 2.234 ارب ڈالر کے فنڈز ملے تھے۔

رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی میں آئی ایم ایف معاہدے کے فوراً بعد 2.89 ارب ڈالر کی فنڈنگ ہوئی، آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر اور یو اے ای سے ایک ارب ڈالر موصول ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست کے مہینے میں پاکستان کو 321 ملین ڈالر کی بیرونہ فنڈنگ ہوئی، جب کہ گزشتہ سال ستمبر میں 316 ملین ڈالر کی فنڈنگ ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے دو ارب ڈالر، چین سے 508 ملین اور 490.5 ملین ڈالر مخلتف اداروں سے موصول ہوئے۔ رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 17.62 ارب ڈالر کی بیرونی فنڈنگ کا تخمینہ ہے۔

foreign funding

dollar vs rupee

dollar rates

US Dollars