Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شرمیلا فاروقی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، تصاویر وائرل

شرمیلا نے فالوورز کیلئے کربلا سے بھی زیارتوں کی تصاویر شیئر کیں
اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2023 04:20pm
تصویر: شرمیلا فاروقی/انسٹاگرام
تصویر: شرمیلا فاروقی/انسٹاگرام

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی سیاسی رہنما شرمیلا فروقی نےعمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

شرمیلا نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر فالوورز کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی نوید سنائی۔

شرمیلا فاروقی نے عمرے سے لی گئی دلکش و حسین مناظر کی تصاویر شئیر کیں۔

انہوں نے کیشپن میں بتایا کہ ’الحمدللہ! آج پاپا کی دوسری برسی پر ان کے ایصالِ ثواب کیلئے میں نے عمرہ ادا کیا، اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور میری عبادات قبول فرمائے۔ آمین‘۔

مزید پڑھیں:

کیا آپ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کہ ان کے دو فنکاروں کو پہچان سکتے ہیں؟

میری بہن زندگی کی جنگ لڑرہی ہے، آفریدی نے دعا کی اپیل کردی

’آپ لوگ یہ نہ کریں‘، نوال سعید کا پاکستانی کرکٹرز سے متعلق حیران کُن دعویٰ

شرمیلا نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی دو مقدس مساجد کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں۔

اس وقت شرمیلا فاروقی کربلا میں زیارت کیلئے موجود ہیں۔

شرمیلا فاروقی کواکثر و بیشتر ٹیلی ویژن پر سیاست اور سماجی مسائل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔

Instagram

Pictures

lifestyle

Sharmila Farooqui

karbala

Umrah 2023