وزیرخارجہ جلیل عباس او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لئے جدہ پہنچ گئے
نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے۔
نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی آج صبح اسلام آباد سے سعودی عرب پہنچے، جدہ پہنچنے پر سعودی حکام اور پاکستانی مستقل مندوب سید فواد شیر نے ان کا استقبال کیا۔
فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے اجلاس کل 18 اکتوبر کو منعقد ہو رہا ہے، اور جلیل عباس اسلامی تعاون تنظیم کے تحت منعقدہ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے غزہ کے بحران اور محصورین کی انسانی صورتحال پر بلائے گئے وزارتی اجلاس میں وزیر خارجہ جیلانی غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر پاکستان کے شدید تحفظات پیش کریں گے۔
وزیرخارجہ جنگ بندی، محاصرہ ختم کرنے اور غزہ کے عوام کو امدادی امداد کی فراہمی کی فوری ضرورت پر زور دیں گے۔ جب کہ جلیل عباس جیلانی او آئی سی کے دیگر ممالک کے وزرا سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
Comments are closed on this story.