Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میری بہن زندگی کی جنگ لڑرہی ہے، آفریدی نے دعا کی اپیل کردی

شوبز فنکاروں سمیت مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار
شائع 17 اکتوبر 2023 12:11am

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بہن کی حالت تشویشناک ہے۔

انسٹاگرام پر شاہد آفریدی نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اپنی علیل بہن کا ہاتھ تھامیں ہوئے ہیں تاہم تصویر کے ساتھ کیپشن میں شاہد آفریدی نے بتایا کہ انکی بہن اس وقت اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری آپ سے گزارش ہے کہ میری بہن کے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اُس کو جلد شفا دے اور صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔

شاہد آفریدی نے اپنی بہن کیلئے لکھا کہ میری پیاری تم مضبوط رہو، میں جلد تمہارے پاس آنے کے لئے واپسی کا سفر کر رہا ہوں۔

شاہد آفریدی کی پوسٹ پر اداکارہ عائشہ عشبہ ملک ، جنید خان، متھیرا، اسد صدیقی، کھلاڑی احمد شہزاد سمیت ان کے مداحوں نے جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Shahid Afridi