Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے گیس 100 فیصد مہنگی کرنے کی تیاری کرلی

اقتصادی رابطہ کمیٹی سے منظوری کیلئے سمری تیار ہوگئی، ذرائع
شائع 16 اکتوبر 2023 11:04pm

حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر گیس 100 فیصد مہنگی کرنے کی تیاری کرلی ، ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی سے منظوری کیلئے سمری تیار کرلی گئی۔

ای سی سی سے حتمی منظوری کے بعد یکم اکتوبر سے گیس سو فیصد مہنگی کرنے کے فیصلے کا اطلاق ہوگا۔

ذرائع کے مطابق گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے 185 ارب روپے کا شارٹ فال بڑھے گا۔ گھریلو صارفین کیلئے آر ایل این جی کی قیمتیں نہ بڑھائی گئیں تو شارٹ فال 21 ارب تک بڑھ سکتا ہے۔

رواں مالی سال کے اختتام تک گیس کے گردشی قرض میں 46 ارب روپے اضافے کا خدشہ ہے۔

آئی ایم ایف نے گیس سیکٹرکے گردشی قرضہ میں اضافے پر تشویش ظاہر کی تھی۔

electricity price

gas prices

Pakistan Poverty