Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور ترکیہ نے مسئلہ فلسطین کا حل پیش کردیا

نگراں وزیر خارجہ کا ترک ہم منصب سے رابطہ، دونوں رہنماؤں کا مسئلہ فلسطین کے مستقل حل پر زور
شائع 16 اکتوبر 2023 10:26pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

پاکستان اور ترکیہ نے مسئلہ فلسطین کا حل پیش کردیا۔

نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے ترک ہم منصب حقان فدان سے رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین کے مستقل حل پر زور دیا۔

جلیل عباس جیلانی اور حقان فدان نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے 5 نکاتی فارمولے پر اتفاق کیا، 5 نکاتی فارمولے میں جنگ بندی اور ریلیف کوریڈور شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اسرائیلی بستیوں کا خاتمہ، قیدیوں کی رہائی اور 2 ریاستی حل شامل ہے۔

نگراں وزیر خارجہ کے ایرانی اور مصری ہم منصب سے رابطے

دوسری جانب نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی اور مصری ہم منصب سے رابطے کیے اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان کے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرمربوط ردعمل کی کوششیں جاری ہیں، نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی اور مصری ہم منصب سے رابطے کیا اور غزہ پر اسرائیلی حملوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ انسانی امداد کی فراہمی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

جلیل عباس جیلانی نے تنازعات کو بڑھنے سے روکنے، شہریوں کو اجتماعی سزا، بھوک اور بے گھر ہونے سے بچانے پر زور دیا۔

جلیل عباس جیلانی نے پاکستان کی طرف سے انسانی امداد کی یقین دہانی بھی کرائی۔

اسلام آباد

JALIL ABBAS JILANI

Caretaker Foreign Minister

turkiye foreign minister

hakan fidan