آصف زرداری کی فضل الرحمان سے ملاقات، انتخابات سے متعلق بات چیت
پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس میں انتخابات سے متعلق پر بات چیت کی گئی۔
سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات 50 منٹس تک جاری رہی۔
ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کی خوشد امن کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی اور ملکی سیاسی صورتحال سمیت آئندہ انتخابات سے متعلق بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری بھی شریک تھے،جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق صدرکے ہمراہ ڈاکٹر عاصم اور رخسانہ زبیری بھی موجود تھے۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور انتخابات سے متعلق بات چیت ہوئی۔
Comments are closed on this story.