Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، جواد رفیق ملک سیکرٹری وزارت امور کشمیر تعینات

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا
شائع 16 اکتوبر 2023 07:36pm
وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، جواد رفیق ملک سیکرٹری وزارت امور کشمیر تعینات۔ فوٹو ــ اے پی پی
وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، جواد رفیق ملک سیکرٹری وزارت امور کشمیر تعینات۔ فوٹو ــ اے پی پی

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کردیے گئے، ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے جواد رفیق ملک سیکرٹری وزارت امور کشمیر تعینات کردیے گئے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی بیور و کریسی میں تقرر و تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سیکرٹری وزارت امور کشمیر تعینات کیے گئے جواد رفیق ملک اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھے۔

ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 20 کے عدنان ارشد جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ تعینات کیے گئے۔ عدنان ارشد اس سے قبل جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات تھے۔

ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 19 کی نائلہ باقر کا بطور جوائنٹ سیکرٹری تعیناتی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا۔ نائلہ باقر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں سیکشن 10 کے تحت جوائنٹ سیکرٹری تعینات تھیں۔

گریڈ 18 کی رابعہ اورنگزیب کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے اسلام آباد انتظامیہ کے سپرد کردی گئیں۔

federal government

establishment division

Transfer and posting