Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارشد پپو قتل کیس میں عزیر بلوچ اور بھائی کی درخواست ضمانت مسترد

ملزمان نے 2013 میں ارشد پپو کو قتل کردیا تھا، پولیس
شائع 16 اکتوبر 2023 07:18pm
ارشد پپو قتل کیس میں عزیر بلوچ اور بھائی کی درخواست ضمانت مسترد۔ فوٹو ــ فائل
ارشد پپو قتل کیس میں عزیر بلوچ اور بھائی کی درخواست ضمانت مسترد۔ فوٹو ــ فائل

عدالت نے ارشد پپو سمیت تین افراد کے قتل کیس میں عزیر بلوچ اور ان کے بھائی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں لیاری گینگ وار کے اہم کردار ارشد پپو سمیت تین افراد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے لیاری گینگسٹرعزیر بلوچ اور ان کے بھائی زبیر بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 2013 میں ارشد پپو، یاسر عرفات اور شیرا پٹھان کو قتل کردیا تھا، ملزمان پر اغوا، قتل سمیت دہشت گردی کے الزامات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

پڑھے لکھے نوجوان سے گینگ وار سربراہ تک کی عزیر بلوچ کی کہانی

عزیر بلوچ کو سینٹرل جیل سے سب جیل منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن چیلنج

لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ ایک اور کیس میں باعزت بری

واضح رہے کہ ارشد پپو قتل کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ، ذاکر ڈاڈا سمیت دیگر بھی نامزد ہیں۔

karachi

Uzair Baloch

lyari gangster

Arshad Pappu Murder Case