Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

75 روپے کے بعض نوٹ نیلے اوربعض سبز کیوں- اسٹیٹ بینک نےوضاحت کر دی

مرکزی بینک نے بذریعہ ایکس پیغام میں وضاحت جاری کی
اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2023 12:12pm
فوٹو ــ ٹوئٹر / اسٹیٹ بینک آف پاکستان
فوٹو ــ ٹوئٹر / اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کے نیلے اور سبز رنگ کے نوٹ سے متعلق وضاحت کردی۔ مرکزی بینک نے بذریعہ ایکس پیغام میں وضاحت جاری کی۔

اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ 75 روپے کے نیلے اور سبز رنگ کے بینک نوٹ قانونی ہیں۔

مرکزی بینک نے ایکس پیغام میں وضاحت کرتے ہوئے مزید لکھا کہ پاکستان بھر میں تمام لین دین کیلئے 75 روپے کے نیلے اور سبز رنگ کے نوٹ استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

وضاحتی نوٹ میں مزید کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ یادگاری نوٹ سمیت تمام بینک نوٹ پاکستان میں تمام لین دین میں استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ 75 روپے کا سبز رنگ کا بینک نوٹ پاکستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کی یاد میں 14 اگست 2022 کو جاری کیا گیا۔ جبکہ 75 روپے کا نیلے رنگ کا بینک نوٹ اسٹیٹ بینک کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے پر 04 جولائی 2023 کو جاری کیا گیا۔

pakistan stock exchange

foreign currency

dollar prices

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)