Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’لاہور میں اسموگ کی صورتحال بہتر، بدھ کو اسکول بند نہیں کیے جارہے‘

اسموگ کا مسئلہ ہر سال پیدا ہوتا ہے اس پر بڑے فیصلے کئے ہیں، صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر
اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2023 09:24pm
Punjab govt for passing on impact of fuel prices drop to people - Aaj News

پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس بار اسموگ کی صورتحال بہتر ہے۔ صوبائی وزیر ہائیر ایجو کیشن و اسکول ڈیپارٹمنٹ منصور قادر نے واضح کیا کہ اس بدھ کو اسکول بند نہیں کیے جارہے، ہر ہفتے اسموگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہو گا۔

لاہور میں پنجاب کی نگراں کابینہ کے ارکان نے پریس کانفرنس کی۔ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ اسموگ کا مسئلہ ہر سال پیدا ہوتا ہے اس پر بڑے فیصلے کئے ہیں، تمام محکمے اسموگ کے معاملے پر ملکر کام کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ’گزشتہ سال کی نسبت اس بار اسموگ کی صورتحال بہتر ہے‘، اسموگ کے معاملے پر دفعہ 144 کا نفاذ بھی کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت کم ہونے کا فائدہ عام آدمی کو پہنچائیں گے، گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف آرڈینس لا رہے ہیں، مجسٹریٹ کے جرمانوں کے اختیارات ہائیکورٹ نے ختم کر دیے ۔ آرڈیننس کے ذریعے مجسٹریٹ کے اختیارات بحال کریں گے کیونکہ اگر سزا نہیں ہوگی تو گراں فروشی کیسے کم کریں گے۔

صوبائی وزیر ہائیر ایجو کیشن و اسکول ڈیپارٹمنٹ منصور قادر نے کہا کہ بارش کی وجہ سے اسموگ کی صورتحال بہت بہتر ہے، اسکولوں کو بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

انھوں نے کہا کہ ’اسکولوں کو بند کرنے کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا گیا، اسموگ کی وجہ سے اسکول بند کرنا آخری آپشن ہو گا، اس بدھ کو اسکول بند نہیں کیے جارہے، ہر ہفتے اسموگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہو گا‘۔

صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، ہمارا ٹارگٹ ہے کہ یہ کرایہ 400 روپے ہو جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ پنڈی کا کرایہ 950 سے 825 روپے کرنے کا ٹارگٹ ہے، گجرات کا کرایہ 450 روپے سے کم کرکے 300 روپے کر رہے ہیں۔

Rain

Schools

amir mir

punjab care taker govt

lahore smog condition