Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: سوٹ کیس سے لڑکی کی لاش برآمد، فوٹیج سامنے آگئی

مقتولہ 19 سالہ عریشہ کو ہاتھ باندھ کر تشدد کے بعد قتل کیا گیا، پولیس
شائع 16 اکتوبر 2023 05:29pm
کراچی: سوٹ کیس سے لڑکی کی لاش برآمد، فوٹیج سامنے آگئی۔ علامتی تصویر بشکریہ روئٹرز
کراچی: سوٹ کیس سے لڑکی کی لاش برآمد، فوٹیج سامنے آگئی۔ علامتی تصویر بشکریہ روئٹرز

کراچی کےعلاقے لیاقت آباد میں سوٹ کیس میں بند لڑکی کی لاش ملنے کا واقعہ پیش آیا، لاش پھینکنے والے رکشے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کا دائرہ ماں باپ کے گرد گھومنے لگا ہے۔

فوٹیجز میں رکشے کو مین روڈ سے آتے دیکھا گیا۔ رکشے کے ڈرائیور کے ساتھ بچے اور خاتون کو بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق رکشہ لاش کے ہمراہ ناظم آباد چورنگی سے لیاقت آباد چونا ڈپو آیا اور رکشہ سوار ملزمان رونگ سائیڈ سے آئے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان سوٹ کیس پھینک کر ندی کنارے سڑک سے فرار ہوئے، پولیس لاش پھینک کر فرار ہونے والے راستوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

خیرپور: مسلح افراد نے بینک سے 10 لاکھ روپے نکلوانے والے کو لوٹ لیا

لاہور: سروسزاسپتال کے گیٹ پرزخمی کے دم توڑنے کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز

کراچی، گرفتار ڈاکوؤں میں سے ایک سافٹ ویئرانجینئر نکلا

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ 19 سالہ عریشہ کو ہاتھ باندھ کر تشدد کے بعد قتل کیا گیا، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

karachi

Crime

Karachi Police

Karachi Street Crimes