Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کراچی کا 12 نومبر کے جلسے کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر کو خط

پی ٹی آئی کو برابری کی اہمیت دی جائے، خط کا متن
شائع 16 اکتوبر 2023 03:20pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

پاکستان تحریک انصاف کراچی نے 12 نومبر کے جلسے کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

خط کے متن کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کیلئے یکساں الیکشن مہم کے مواقع فراہم کیے جائیں، جمہوری عمل جاری رکھنے کیلئے پی ٹی آئی کو برابری کی اہمیت دی جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خرم شیر زمان نے کہ کہا کہ سندھ کی نگراں حکومت پی ٹی آئی کو نشانہ بنانے پر تُلی ہوئی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ غیرجانبدارانہ اورمنصفانہ سلوک اختیار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 12 نومبر کو تحریک انصاف کراچی میں عظیم الشان جلسےکا انعقاد کرے گی، ای سی پی جلسے کی اجازت سمیت دیگر مراحل میں آسانی یقینی بنائے، پی ٹی آئی کی جانب سے 12 نومبر کو ملینیم مال کے مقام پر جلسہ ہوگا۔

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf