Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹائیگر 3 کا ٹریلر جاری، سلمان خان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

سلمان خان ایک بار پھر ٹائیگر کے کردار میں نظر آئیں گے، جو ایک بے خوف را ایجنٹ ہے۔
اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2023 04:21pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

فلم ٹائیگر 3 کا ٹریلز ریلیز ہوتے ہی سلمان خان کے مداحوں میں خوشی کی لہردوڑگئی ہے

ٹائیگر 3 ایکشن تھرلر فلم ہے جس کی ہدایتکاری منیش شرما نے کی ہے اور یش راج فلمز کے تحت آدتیہ چوپڑا نے اس فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی شامل ہیں۔ ٹائیگر اور زویا واپس آئے ہیں لیکن اس دفعہ وہ ملک کے خلاف اوراپنی فیملی کو بچانے کے لئے جنگ لڑیں گے۔

ٹائیگر 3 کے ٹریلر میں غیر ملکی مقامات اور حیرت انگیز مناظر کی جھلک بھی پیش کی گئی ہے، یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ ٹائیگر اور زویا کا ایک بیٹا ہے ، جسے اغوا کیے جانے کا خدشہ ہے۔

فلم کی شوٹنگ بھارت، ترکی، روس اور آسٹریا میں کی گئی ہیں اور اس میں کچھ دلفریب ایکشن مناظر شامل ہیں جن میں ہیلی کاپٹر کی لڑائی، زیر آب مناظر اور ہاتھ سے ہاتھ کی لڑائی وغیرہ

فلم کا ٹریلرسوشل میڈیا ایکس پرجاری ہونے کے بعد اب تک 5000 سے ذائد صارفین نے اسے دیکھا اور پسند کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

پٹھان جوان بن گیا، مزہ آگیا، سلمان خان سلمان خان میرا بیان سنتے ہیں، مولانا طارق جمیل کا پوڈ کاسٹ انٹرویو سلمان خان کے باڈی گارڈ نے وکی کوشل کو دھکا دیا، ویڈیو وائرل

فلم کا اعلان مارچ 2022 میں کیا گیا تھا۔ مارچ 2021 میں دہلی میں شروع ہونے والی یہ فلم مئی 2023 میں مکمل ہوئی ۔ فلم کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے۔ فلم 300 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنائی گئی ہے، جس کی وجہ سے یہ یش راج فلمز کا اب تک کا سب سے مہنگا پروجیکٹ بن گیا ہے۔

ٹائیگر 3 کو ابتدائی طور پر 21 اپریل 2023 کو ریلیز کیا جانا تھا ، لیکن اب اسے دیوالی کے موقع پر 12 نومبر 2023کوسینما اور تھیٹر میں ہندی ، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز کے لئے پیش کیا جا رہا ہے۔

ٹائیگر 3 دراصل ٹائیگر زندہ ہے کا سیکوئل ہے۔

Instagram

lifestyle

شخصیات

indian movie

X Twitter

Indian fans

YRF