Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’آپ لوگ یہ نہ کریں‘، نوال سعید کا پاکستانی کرکٹرز سے متعلق حیران کُن دعویٰ

'آپ پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، کیسے کسی لڑکی کو میسج کرکے اس کی تعریف کرسکتے ہیں؟'
اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2023 03:26pm
تصویر: نوال سعید/انسٹاگرام
تصویر: نوال سعید/انسٹاگرام

نوجوان اداکارہ وماڈل نوال سعید نے پاکستانی کرکٹرزکے بارے میں حیران کن دعویٰ کیا ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر میں درپیش چیلنجز کے بارے میں گفتگو کی۔

اس دوران نوال سعید نےحیران کن دعویٰ کیا کہ متعدد پاکستانی کرکٹرز نے انہیں اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے پیغامات بھیجے ہیں۔

شو کے میزبان مومن ثاقب نے جب ان سے مقبولیت کے بعد موصول ہونے والے پیغامات سے متعلق سوال کیا تو اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے اتنی مقبولیت حاصل ہوگی، اس کے لیے میں اپنے مداحوں کی شکرگزار ہوں جو مجھے پسند کرتے ہیں‘۔

مزید پڑھیں:

نوال سعید عمران خان کے ساتھ ترکی میں؟ تصویر وائرل

ایک بھارتی مداح مجھ سے شادی کرنے کا خواہش مند تھا، نوال سعید

اروشی روٹیلا کو پاک بھارت میچ دیکھنا مہنگا پڑگیا

اداکارہ نے کہا کہ ’ساتھی اداکاروں کے نہیں بلکہ کرکٹرزکے بہت میسجز آتے ہیں جنہیں پڑھ کر میں حیران ہوتی ہوں، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ آپ پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، آپ کا ویریفائیڈ بلیو ٹک ہے، آپ کیسے کسی لڑکی کو میسج کرکے اس کی تعریف کرسکتے ہیں؟‘

اداکارہ نے پاکستانی کرکٹرز کے اس عمل پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ کافی عجیب بات ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے‘۔

اداکارہ نے بعد ازاں پاکستانی کرکٹرز کو ڈھکے چھپے الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم تو اداکار ہیں، لوگوں کو محظوظ کرتے ہیں لیکن آپ تو گرین شرٹس میں ملک کی نمائندگی کررہے ہیں، آپ لوگ یہ نہ کریں بہت عجیب لگتا ہے‘۔

نوال سعید کے مطابق انہوں نے اشتہاروں میں اداکاری سے پہلے بطورِ گلوکارہ اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

نوال نے ایک اور انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’کچھ عرصہ قبل میں نے اپنے دیرینہ دوست اداکار نور حسن کے ساتھ برائیڈل فوٹو شوٹ کروایا جس کے بعد نور کے والدین کو ان کے رشتے داروں کے فون آنے لگے کہ بیٹے کی شادی کردی اور بتایا نہیں‘۔

واضح رہے کہ نوال سعید نے چند سال قبل شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا ہے، انہوں نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Pakistani Actress

lifestyle

شخصیات

Nawal Saeed

show

Pakistani Cricketer