Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کو ایک اچھا شہر بنائیں گے، میئر کراچی

اب وقت ہے مثبت چیزوں کو اجاگر کرنے کا، مرتضیٰ وہاب
شائع 16 اکتوبر 2023 02:19pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب شہر کے مسائل حل کرنے کیلئے تیار ہوں، کراچی کو ایک اچھا شہر بنائیں گے۔

جامعہ کراچی میں تقریب سے خطاب میں مرتضیٰ وہاب نے کہا دنیا کوخوراک کی کمی کا سامنا ہے، پاکستان بھی شکار ہے، عالمی خوراک کا دن ہمیں ضائع نہ کرنے کا درس دیتا ہے.

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صاف پانی اور معیاری خوراک ہر شخص کا حق ہے، بچوں کوغذائی قلت سے بچانے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے، تمام مسائل کو بیٹھ کر بات چیت سے حل کیا جاسکتا ہے.

انہوں نے کہا کہ شہرکراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے تعاون کیلئے تیار ہوں، ہمیں پانی کے ضیاع کو روکنا ہوگا اور زراعت کو بڑھانا ہوگا، مایوسی کی بہت بات ہو گئی۔

میئر کراچی نے کہا کہ اب وقت ہے مثبت چیزوں کو اجاگر کرنے کا، کراچی کو ایک اچھا شہر بنائیں گے کیونکہ حرکت میں برکت ہے۔

karachi

PPP

Murtaza Wahab