Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بدین میں کچی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی

پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے
اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2023 04:38pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

بدین کی تحصیل ماتلی کے علاقے گلاب لغاری میں کچی شراب پینے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی، پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

گزشتہ روز ماتلی کے علاقے گلاب لغاری میں 4 افراد کی پراسرا طور پر اموات ہوگئیں جن کی شناخت 28 سالا ہریش، 40 سالا کھیمچند، 45 نانگ جی اور 50 سالا فقیرو کے ناموں سے ہوئی جس کے بعد پولیس کی جانب سے تفتیش کی گئی تو پتہ چلا کہ چاروں افراد نے اسپریٹ کا نشہ کیا تھا۔

ایک شخص خانو کو تشویشناک حالت میں ماتلی کی ہسپتال منتقل کیا گیا وہ بھی رات گئے دم توڑ گیا، اموات کا سلسلہ یہی نہ تھم سکا اور آج پھر ایک شخص اچر بھیل بھی ہلاک ہوگیا جس کا پوسٹ مارٹم ہونے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی اور ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ اس کی بھی موت اسپریٹ کا نشہ کرنے سے ہوئی ہے، اب تک 6 اموات ہوچکی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے اموات میں اضافہ ہو جبکہ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسپریٹ فروخت کرنے والوں کی تلاش کی جا رہی ہے جلد ہی وہ قانون کی گرفت میں ہونگے

واضح رہے کہ گزشتہ روز کچی شراب پینے سے 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

sindh

badin

wine

raw wine