Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرخ سبزیوں اور پھلوں کے پوشیدہ فوائد

دل، دماغ، نظر کی مضبوطی چایئے اور کینسر سے بچنا پے تو انہیں کھانا اپنی عادت بنا لیں
شائع 16 اکتوبر 2023 01:56pm
فوٹوفائل
فوٹوفائل

رنگ انسان کی زندگی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں. ماہرین کے مطابق سرخ رنگ کے پھل اور سبزیاں آپ کی صحت کے لئے بہترین ہوتے ہیں۔

سرخ پھل اور سبزیاں فائدہ مند مرکبات جیسے اینٹی آکسیڈنٹ اور فائٹو نیوٹرینٹس سے بھرپورہوتے ہیں۔ جو کہ جسم کی مجموعی نشوونما کے لیفوائد فراہم کرتے ہیں۔

کچھ فوائد درج ذیل ہیں۔

اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات

سرخ رنگ کے پھلوں اور سبزیوں میں اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات ہوتی ہیں جو کہ دائمی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے کے لئے فری ریڈیکلز کا مقابلہ کرتے ہیں۔

دل کی صحت

پھلوں اور سبزیاں میں موجود فائٹو نیوٹرینٹس دل کی بیماری کے خلاف طاقتوراثرات کے حامل ہوتے ہیں یہ آپ کے بلڈپریشر اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

کینسر سے بچاؤ

کچھ سرخ پھل اور سبزیاں جیسے ٹماٹرکیلوریز میں کم ہوتے ہیں اور وٹامن سی اور پوٹاشیم جیسے اہم غذائی اجزاء فراہم کرتے ہیں۔ یہ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھی مالا مال ہوتے ہیں جن میں سے ایک کو ’لائیکوپین‘ کہا جاتا ہے ، جو ٹماٹر کی مخصوص رنگت کا موجب ہے اور کینسر کے جراثیم سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔

بینائی کو بہتر کرنا

سرخ گھنٹی نما سبزیاں جیسے سرخ شملہ مرچ(bell peppers) میں وٹامن سی اور کیروٹونائڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو آنکھوں کی صحت کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتے ہیں اورعمر کے ساتھ بڑھتے ہوئےآنکھوں سے متعلق خطرے کو کم کرسکتے ہیں۔

بہترین جلد

سرخ پھلوں اور سبزیوں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اپ کی جلد کے لیے ایک بہترین ٹانک کا کام کر سکتے ہیں جو کہ آپ کی جلد کو دھوپ میں الٹرا وائلٹ شعاعوں سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں اور آپ کو سرخ، صحتمند اور چمکدار جلد فراہم کرتے ہیں۔

جسم کی سوزش اور درد میں فائدہ مند

سرخ رنگ کے پھل جیسے چیری اور بیریز میں موجود سوزش سےدرد کے بچاؤ کی خصوصیات کی وجہ سے آپ کوان کا استعمال اس حالت سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔

##مزید پڑھیں:

روزانہ کی خوراک میں کتنے پھل اور سبزیاں لازمی ہونی چاہئیں؟

کونسی پھل اور سبزیاں آپ کی ذہنی صحت کو بہتر بناتی ہیں؟

جنہیں آپ سبزیاں سمجھ کر کھاتے ہیں، درحقیقت پھل ہیں

انہضام میں مدد

سرخ رنگ کے پھلوں اور سبزیوں میں موجود غذائی فائبرزآپ کو قبض اور معدے کی بیماری کی روک تھام اور آنتوں کے انفیکشن میں ہاضمہ کی صحت کی مدد کرتے ہیں۔

دماغ کو مضبوطی فراہم کرنا

اسٹرابیری اور سرخ انگور میں فلیونوئیڈز ہوتے ہیں جو دماغی افعال کو بڑھا سکتے ہیں ۔

جب آپ سرخ رنگ کے پھل یا سبزی کھاتے ہیں توان میں موجود خصوصیات جیسے فلیونوائیڈز، اینٹی آکسیڈنٹس،فائٹونیوٹرینٹس وغیرہ مختلف بیماریوں کو روکنے اور آپ کے جسم کو مناسب طریقے سے کام کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ .

Cancer

Mental health

Heart disease

health tips

lifestyle

skincare

healthy lifestyle

digestion