Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

صنم جاوید سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزہ توسیع

ملزمان کو 9 مئی کو ہونیوالے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پیش کیا گیا
شائع 16 اکتوبر 2023 12:34pm
تصویر: پی ٹی آئی
تصویر: پی ٹی آئی

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے صنم جاوید سمیت دیگرکے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزہ توسیع کردی ہے۔

عدالت میں 9 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت جج عبہر گل نے سماعت کی۔

صنم جاوید سمیت 6 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعدعدالت میں پیش کیا گیا، جس پرعدالت نے ریمانڈ میں 14 روزہ توسیع کردی ہے۔

عدالت نے 30 اکتوبر کو دوبارہ ملزمان کو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔

ATC

9 May

sanam javed