Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ہاتھوں کی انگلیاں چٹخانا بے سبب نہیں ہوتا

یہ لت آپ کی انگلیوں کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے
شائع 16 اکتوبر 2023 11:42am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

جہاں ٹینشن ماتھے اور ہاتھوں پر پسینے کی وجہ بنتی ہے تو وہیں ایسے بھی لوگ ہیں جواسی ٹینشن کی وجہ سے ہاتھوں کی انگلیوں کو چٹخاتے ہیں۔

لیکن کیا واقعی ہاتھوں کی انگلیوں کو چٹخانا ٹینشن کو دور کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے؟ اسی تناظر میں ایم آر آئی اسکین پر مبنی ایک تحقیق کی گئی ہے۔

تحقیق کے مطابق انگلی چٹخنے کی آواز دو ہڈیوں کے درمیان جوڑ کو گھیرنے والے سینوویئل فلوئیڈ(synovial fluid) کے چھوٹے بلبلوں سے آتی ہے۔

جب جوائنٹ کو کھینچا جاتا ہے تو جوائنٹس کے ارد گرد منسلک ٹشو کے کیپسول میں دباؤ بڑھ جاتا ہے، جس سے انگلی چٹختی ہے۔

مزید پڑھیں:

سگریٹ نوشی ترک کرنے میں مشکل کا آسان حل

ہڈیوں کو مضبوط کرنا ہے تو مصنوعی مشروبات کا کریں بائیکاٹ !

امراض قلب کی ایک نئی قسم دریافت، ہر 3 میں سے ایک شخص کو خطرہ لاحق

کچھ انگلیاں اتنی ڈھیلی یا اتنی تنگ ہوتی ہیں کہ یہ آسانی سے نہیں چٹخ پاتیں، جس کی وجہ سے گولڈی لاکس زون(Goldilocks zone) میں رہنے والے لوگ سب کو پریشان کر دیتے ہیں۔

1990 میں بھی انگلیاں چٹخانے پر تشویش کی گئی تھی جس کے بعد محققین نے یہ کہا تھا کہ ’اچانک وائبریٹری توانائی(انرجی) کی شکل میں انرجی کا تیزی سے اخراج ہائیڈرولک بلیڈز(hydraulic blades) اور شپ پروپیلرز(ship propellers) کی تباہی کی وجہ سے ہوتا ہے‘۔

محققین نے یہ نتیجہ بھی اخذ کیا تھا کہ ایسا کرنے والوں میں گٹھیا کا کوئی مسئلہ نہیں تھا، لیکن ان میں ہاتھ کی سوجن اور گرفت کی طاقت کم ہونے کا زیادہ امکان سامنے آیا تھا۔

انگلیوں کو چٹخانا ہاتھوں کے جوائنٹس کی کمزوری کی وجہ بنتی ہے، تاہم 2016 کے ایک مطالعے میں اس دریافت کی تردید کی گئی ہے کہ انگلیاں ٹوٹنے اور کمزور گرفت کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔

انگلیاں چٹخانے پر انگلیوں کا ٹوٹنا تمباکو نوشی اور شراب نوشی کرنے والے افراد میں دیکھا گیا تھا۔

محقیقین کے مطابق اگر آپ کو جوڑوں میں درد، سوجن یا خرابی محسوس ہوتی ہے تو اس کا معائنہ کروائیں، کیونکہ یہ جوڑوں میں چوٹ یا گٹھیا کی علامت ہوسکتی ہے۔

وین ڈونلڈ انگر نامی بچہ بھی اسی لت کا شکار تھا،50 سال تک وہ دن میں کم از کم دو بار اپنے بائیں ہاتھ کی انگلیوں کو چٹختا رہا، جس سے اس کے دائیں ہاتھ کی انگلیاں خود بخود ٹوٹ گئی تھیں۔

صحت

Study

Joints

knuckles Cracking

Health Research