Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیل فلسطین کشیدگی: اقوام متحدہ اور عالمی برادری کونوٹس لینا چاہیے، پاکستان

ہم فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، انوارالحق کاکڑ
اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2023 10:51am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ اقوام متحدہ، عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے، 18 اکتوبرکو اوآئی سی کے اجلاس میں وزیر خارجہ شرکت کریں گے۔

انوارالحق کاکڑ نے غزہ میں جاری حملوں اورجانی نقصان پرگہری تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، غزہ میں فوری ناکہ بندی ختم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں معصوم شہریوں کونشانہ بنارہا ہے، نہتے شہریوں پرعالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ،عالمی برادری کونوٹس لینا چاہیے، غزہ کی ناکہ بندی ختم کرکے نقل وحمل کی اجازت دی جائے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اوآئی سی کے رکن ممالک سے رابطہ کر رہا ہے،18 اکتوبر کو اوآئی سی ایگزیکٹوکمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہے، جس میں وزیر خارجہ جلیل عباس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Palestinian Israeli Conflict

anwar ul haq kakar

Hamas Israel attack 2023