Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعظم 4 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

انوارالحق کاکڑ چینی صدر، سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں کریں گے
اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2023 05:41pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ چار روزہ دورے پر چین پہنچ گئے۔

وزیراعظم 17 اور 18 اکتوبر کو بیجنگ میں منعقد ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریں گے اور اعلیٰ سطح فورم سے خطاب بھی کریں گے۔

نگراں وزیراعظم اس حوالے سے چین کے صدر شی جن پنگ، سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز پہلے ہی بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لیے چین میں موجود ہیں۔

china

Caretaker prime minister

Belt and Road Forum

PM KAKAR