Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

کاروباری ہفتے کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی

انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 276.83 روپے پر بند، اسٹیٹ بینک
اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2023 06:45pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

امریکی کرنسی کے مقابلے میں روپیہ کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے دن بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی کاروبار مثبت رہا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 79 پیسے کی کمی آگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 276.83 روپے پر بند ہوا۔

دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی کاروبار مثبت رہا۔

100 انڈیکس میں 237 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 49 ہزار731 پوائنٹس پر بند ہوا۔

جمعے کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 96 پیسے کمی ہوگئی، جس کے بعد ڈالر کا لین دین 277 روپے 62 پیسے پر بند ہوا۔

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے بعد ملک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی سامنے آرہی ہے۔

Pakistan Rupee

US Dollars

Dollar Mafia