Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اروشی روٹیلا کو پاک بھارت میچ دیکھنا مہنگا پڑگیا

اداکارہ نے احمدآباد پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروادی
اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2023 04:06pm
تصویر: جی این این/وہب سائٹ
تصویر: جی این این/وہب سائٹ

ورلڈ کپ 2023 میں پاک بھارت ٹاکرے کے دوران بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا اپنے ’مہنگے ترین آئی فون‘ سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرپوسٹ کرتے ہوئےاپنا فون واپس دینے کی اپیل کی ہے۔

بھارتی شہراحمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دیکھنے آنے والی اروشی روٹیلا نے بتایا کہ ’احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں میرا 24 قیراط کا آئی فون گُم گیا ہے، اگر کسی کو ملے تو براہِ مہربانی میری مدد کریں‘۔

پوسٹ میں اروشی روٹیلا نے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں آئے کرکٹ شائقین سے درخواست کرتے ہوئے مدد کی اپیل کی ہے، انہوں نے کہا کہ ’اگر کسی کو آئی فون نظر آئے یا ملے تو برائے مہربانی میری مدد کرتے ہوئے مجھ سے جلد از جلد رابطہ کریں‘۔

اداکارہ نے اپنے گولڈن آئی فون کی گمشدگی کی ایف آئی آر احمد آباد پولیس اسٹیشن میں درج کروادی ہے۔

مزید پڑھیں:

اداکارہ اروشی روٹیلا نے تین منٹ کیلئے کتنے کروڑ مانگے؟

اروشی روٹیلا کے مگرمچھ نما ہار کی قیمت آپ کو حیران کردے گی

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کی نسیم شاہ کو مبارک باد

اروشی روٹیلا نے ایف آئی آر میں پولیس سے میچ کے دوران گُم ہوجانے والے آئی فون کی تلاش میں مدد کے لیے اپیل کی ہے۔

Ahmedabad

iPhone

lifestyle

Pakistan vs India

Urvashi Rautela

ICC ODI WORLD CUP 2023

Gold Iphone