Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

مصر اور غزہ کی بارڈر کراسنگ کھل گئی، جنگ بندی سے نیتن یاہو کا انکار، امریکی صدر کی وارننگ

شہید فلسطینیوں کی تعداد 2670 ہوگئی
اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2023 12:23pm
غزہ میں مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے سیز فائر پر متفق ہو گئے ہیں۔
غزہ میں مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے سیز فائر پر متفق ہو گئے ہیں۔

اسرائیل کی غزہ میں بمباری کے بعد پانچ گھنٹے کی سیز فائر کے دوران مصر اور غزہ کی بارڈر کراسنگ کھل گئی، سرحدی راہداری 5 گھنٹے کی سیزفائر کے دوران کھولی گئی ہے۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جنگ بندی کے مطالبات مسترد کردیئے ہیں جب کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ غزہ کا محاصرہ کرنا اس کی غلطی ہوگی۔

نیتن یاہو نے پیر کو کہا کہ اس وقت کوئی جنگ بندی نہیں ہوہی ہے، غزہ کی پٹی میں امداد غیرملکیوں کے انخلا سے مشروط ہوگی۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں مصر کے دو سیکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور مصر نے رفح بارڈر کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کے ساتھ ہی جنوبی غزہ میں مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے وقتی سیز فائر پر متفق ہو گئے ہیں۔ تاہم مستقبل جنگ بندی کے آثا نہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کا دوبارہ محاصرہ کرنے کا اقدام ایک ”بڑی غلطی“ ہوگا۔

حماس کے اسرائیل پر حملے کو ایک ہفتہ مکمل ہونے کے بعد بھی مشرقی وسطٰی میں کشیدگی جاری ہے، غزہ میں جوابی کارروائی کے لیے اسرائیل زمینی حملے کی تیاریاں کررہا ہے۔

سی بی ایس کے پروگرام 60 منٹس کو دیے جانے والے انٹرویو میں صدر بائیڈن نے کہا کہ حماس اور دیگر شدت پسند عناصر فلسطینی لوگوں کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں۔

اتوار کی رات کو دیے انٹرویو میں بائیڈن نے کہا کہ میرے خیال میں یہ غزہ کا محاصرہ کرنا اسرائیل کی غلطی ہوگی، شدت پسندوں کا تعاقب کرنا اور انہیں منطقی انجام تک پہنچانا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں

دائرہ کار سے باہر ہوچکیں، منصوبہ کے تحت کارروائی کریں گے، نائب سربراہ حزب اللہ

اسرائیلی کارروائیاں ’دفاع کے حق‘ کے دائرہ کار سے باہر ہوچکیں، چین

اسرائیلی افواج کو مفت کھانا فراہم کرنے کے اعلان پر میکڈونلڈز کو شدید تنقید کا سامنا

غزہ پر ہزاروں ٹن وزنی 6 ہزار بموں کی بارش- میں یہودی کے طور پر اسرائیل آیا ہوں، امریکی وزیر خارجہ

امریکی صدرنے کہا کہ انہیں اعتماد ہے کہ اسرائیل جنگی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنا حق دفاع استعمال کرے گا۔ انہوں نے بار بار کہا کہ اسرائیل کو حماس کے خلاف اپنا حق دفاع حاصل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک 2670 فلسطینی شہید، 9714 زخمی اور ایک ہزار افراد لاپتہ ہیں، اسرائیل میں ہلاکتوں کی تعداد 1300 سے زائد ہوگئی۔

اسپتالوں میں دوائیں ختم، مردہ خانے بھی کم پڑگئے، امدادی سامان کو رفاہ پر روک دیا گیا، اسرائیلی وزیر نے دعوی کیا ہے کہ جنگ ختم ہونے پرغزہ کارقبہ مزید کم ہوجائے گا۔

اسرائیل کی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری

اسرائیل کی جانب سے لبنان میں ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔

اسرائیل نے پورے مشرق وسطیٰ سے جنگ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج کی چاروں اطراف نظر ہے، ہر طرح سے تیار ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ پر زمینی حملہ ہوا، تو خاموش نہیں رہیں گے، مزاحمتی تحریک جنگ کا نقشہ بدل دیں گی۔

کینیڈا کے اسرائیل میں 5 شہری ہلاکت

کینیڈا نے اسرائیل میں پانچ شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

کینیڈین خارجہ امور کی نائب وزیر جولی نے کہا غزا میں پھنسے مزید 300 شہریوں کی سلامتی سے واپسی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں امدادی اشیاء کی فراہمی سمیت انسانی حقوق کا احترام کیا جائے۔

Joe Biden

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023