Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں بابر اعظم کی سالگرہ کا جشن، ویڈیو وائرل

بابر اعظم نے نوجوان کھلاڑی محمد حارث کے ساتھ مذاق بھی کیا
شائع 15 اکتوبر 2023 10:15pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

ورلڈ کپ میچز کیلئے بھارت میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی سالگرہ شاندار طریقے سےمنائی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بھارتی شہر بنگلورو میں منائی گئی بابراعظم کی سالگرہ اور کیک کاٹنے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور مینجمنٹ نے خصوصی شرکت کی۔

مزید پڑھیں

سعود شکیل اپنے بلے کی مرمت کہاں سے کرواتے ہیں ؟

پاکستان کیخلاف بھارت کی جیت پر اسرائیلی کیوں خوش

بھارتی کمپنی نے میچ ہارنے پر پاکستانی شائقین کو رعایت دینے کا اعلان کردیا

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم کے آتے ہی دیگر تمام کھلاڑیوں نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا، پھر بابر نے کیک کاٹا اور وہاں موجود تمام لوگوں کو اپنے ہاتھ سے کیک کھلایا۔

خوشی کے اس موقعے پر بابر اعظم نے نوجوان کھلاڑی محمد حارث کے ساتھ مذاق بھی کیا اور انہیں کیک کھلانے کی بجائے ساتھ کھڑے کوچ کو کیک کھلا دیا، جس پر محمد حارث کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا۔

babar azam

birthday