Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگران وزیراعظم انوار الحق چین کے دورے پر بیجنگ روانہ

وزیراعظم تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کریں گے۔
اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2023 12:11pm
تصویر بشکریہ: حکومت پاکستان/ ایکس اکاؤنٹ
تصویر بشکریہ: حکومت پاکستان/ ایکس اکاؤنٹ

وزیراعظم چین کے دورے پر بیجنگ روانہ ہوئے، جہاں وہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم ہاؤس نے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کیلئے نگران وزیراعظم کے چار روزہ دورہ چین کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک روشن مستقبل کیلئے ریجنل کنیکٹیوٹی کو فروغ دینا ہے، چینی صدر ژی جن پنگ کی دعوت پر بیجنگ جارہا ہوں، مذاکرات، تعلقات کے فروغ اور نئی پارٹنرشپ کی متمنی ہیں۔

انوار الحق کاکڑ 16 اکتوبر کو چین روانہ ہوئے اور 20 اکتوبر تک دورہ کریں گے، نگران وزیراعظم کو دورے کی دعوت چینی صدر شی جن پنگ نے دی ہے۔

وزیراعظم تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کریں گے۔

انوارالحق کاکڑ 18 اکتوبر کو اعلیٰ سطح فورم سے خطاب کریں گے، نگران وزیرِ اعظم چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی کریں گے، چینی قیادت کے علاوہ سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات ملاقاتیں ہونگی۔

وزیراعظم کی فورم میں شریک دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملیں گے۔

دوسری جانب نگراں وفاقی وزیر تجارت و صنعت و پیداوار ڈاکٹر گوہر اعجاز تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لئے چین روانہ ہوچکے ہیں، جہاں وہ 17 اور 18 اکتوبر کو بیلٹ اینڈ روڈ کے 10 سال مکمل ہونے پر منعقدہ فورم میں شرکت کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران نگراں وفاقی وزیر چینی کاروباری اداروں کے سرکردہ سربراہان، ایگزم بینک کے صدر اور دیگر رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ باہمی تجارت اور کاروباری مصروفیات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

نگراں وزیر دو کاروباری نیٹ ورکنگ فورمز سے بھی خطاب کریں گے جس میں بہت سی چینی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔

وفاقی وزیر کے اس دورے کا محور خوراک اور زراعت، ٹیکسٹائل، کان کنی اور ویلیو ایڈڈ کان کنی مصنوعات، نئی ٹیکنالوجی، نئی الیکٹرک گاڑیاں، سولر پینلز اور ای کامرس میں چین کو پاکستان کی برآمدات کا فروغ ہے۔

نگراں وزیر فوڈ پروسیسنگ کمپنی کوفکو کے صدر کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔

China Visit

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

Belt and Road Forum