Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

کراچی: وزیر اعلیٰ ہاوس کا شکایت سیل 24 گھنٹے فعال رہے گا

سرکاری دفتر میں عوام کا کام نہیں ہوگا تو ان کیخلاف کارروائی ہوگی، مقبول باقر
شائع 15 اکتوبر 2023 07:56pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ ہاوس کا شکایت سیل 24 گھنٹے متحرک کردیا گیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ کے مطابق شکایتی سیل 24 گھنٹے عوام کی خدمت کیلئے حاضر ہے، سرکاری دفتر میں عوام کا کام نہیں ہوگا تو ان کےخلاف کارروائی ہوگی۔

مقبول باقر کا کہنا ہے کہ رشوت طلب کرنے والے ملازمین کےخلاف بھی سخت کارروائی ہوگی۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو پبلک کمپلین سیل کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سی ایم ہاؤس کمپلین سیل میں اب تک 747 شکایتیں موصول ہوئیں ہیں۔ 486 شکایات کو حل کیا گیا، جبکہ 260 پر کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے نقشوں کے حوالے سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرلی

نیب نے حیدرآباد سکھر موٹروے میگا کرپشن کیس میں ریفرنس دائر کردیا

سی ای او ایجوکیشن اوکاڑہ کی ایک کروڑ 53 لاکھ روپے کی مبینہ کرپشن

ترجمان کے مطابق عوام کسی بھی سرکارے محکمے سے متعلق شکایات درج ذیل فون نمبرز پر کرواسکتے ہیں۔

رابطہ نمبرز080091915،02199202080،02199202081

karachi

Sindh government

Justice (Rtd) Maqbool Baqir