Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: کلفٹن کے قریب سمندر میں والد اور 2 بچے ڈوب گئے

قریب موجود سکیورٹی گارڈ نے تینوں کو نکالا، ایک دم توڑ گیا
شائع 15 اکتوبر 2023 07:42pm
کراچی: کلفٹن کے قریب سمندر میں والد اور 2 بچے ڈوب گئے۔ بچوں کی زندگیاں بچ گئیں۔ فوٹو ــ اسکرین گریب
کراچی: کلفٹن کے قریب سمندر میں والد اور 2 بچے ڈوب گئے۔ بچوں کی زندگیاں بچ گئیں۔ فوٹو ــ اسکرین گریب

کراچی میں کلفٹن کے قریب سمندر میں ایک شخص اور دو بچے ڈوب گئے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق شہریوں کے سمندر میں ڈوبنے کے بعد قریب موجود سکیورٹی گارڈ نے تینوں کو نکال کر کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کیا۔

پولیس افسر کے مطابق ڈوبنے والا شہباز یونس اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا، جبکہ بچوں کو بچالیا گیا۔

سمندر میں ڈوبنے والے بچوں کی جان تو بچ گئی ہے تاہم وہ ابھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ڈوبنے والے باپ بیٹے ڈیفنس فیز ایٹ کے رہائشی ہیں۔

karachi

Karachi Police

sea view