Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلیا سے اگلے میچ کیلئے قومی ٹیم بنگلورو پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم بھارتی شہر احمد آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے بنگلورو پہنچی
شائع 15 اکتوبر 2023 06:39pm
آسٹریلیا سے اگلے میچ کیلئے قومی ٹیم بنگلور پہنچ گئی۔ فوٹو ــ ٹوئٹر/ پی سی بی
آسٹریلیا سے اگلے میچ کیلئے قومی ٹیم بنگلور پہنچ گئی۔ فوٹو ــ ٹوئٹر/ پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم بھارتی شہر احمد آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے بنگلورو پہنچ گئی۔ جہاں وہ اگلا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

قومی ٹیم کےکھلاڑی آج اور پیر کو آرام کریں گے اور اس کے بعد 20 اکتوبر کو بنگلورو میں شیڈول آسٹریلیا کے خلاف میچ کی پریکسٹس شروع کریں گے۔

ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم 3 میچز میں سے 2 میچز جیت چکی ہے۔

بھارت کے ہاتھوں ہفتے کو قومی ٹیم کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سری لنکا اور نیدرلینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔

babar azam

Australian cricketer

Pakistan Cricket Team

ICC ODI WORLD CUP 2023