Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان میں شہید عبدالحکیم کی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

نماز جنازہ آبائی علاقے جعفرآباد میں ادا کی گئی، آئی ایس پی آر
شائع 15 اکتوبر 2023 06:13pm
جعفرآباد: شمالی وزیرستان میں شہید عبدالحکیم کی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین، فوٹوــ اسکرین گریب
جعفرآباد: شمالی وزیرستان میں شہید عبدالحکیم کی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین، فوٹوــ اسکرین گریب

شمالی وزیرستان میں شہید عبدالحکیم کی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کردی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ آبائی علاقے جعفرآباد میں ادا کی گئی۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دہشت گردوں کےخلاف آپریشن کے دوران 32 سالہ سپاہی عبدالحکیم شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں فوجی افسران، شہید کے لواحقین اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ شہید کی تدفین پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا تھا، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 32 سالہ سپاہی عبدالحکیم شہید ہوگئے تھے۔

گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا تھا۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ 8 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔